بلاول کا چینی صدر کوخط،کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی

  بلاول کا چینی صدر کوخط،کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی

  



اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں رکھیں، سی پیک نے صدر آصف زرداری کی وجہ سے حقیقت کا روپ دھارا۔ منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے چینی سفیر یاؤجِنگ کی زرداری ہاؤس پہنچے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یاؤجِنگ کو چینی صدر شی جن پنگ کیلئے خط حوالے کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خط میں صدر عوامی جمہوریہ چین سے کرونا وائرس کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر کے درمیان ووہان میں پاکستانی طلبہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر یاؤجِنگ نے اقتصادی راہداری منصوبے میں حائل مشکلات پر بات کی۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں رکھیں، سی پیک نے صدر آصف زرداری کی وجہ سے حقیقت کا روپ دھارا۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ آخر