برطانوی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کی 'ویکسین' کا چوہوں پر تجربہ

      برطانوی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کی 'ویکسین' کا چوہوں پر تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا ہے جس کے نتائج آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔یہ تجربہ کرنے والے امپیریل کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک محفوظ اور قابل اثر حل نکالنا ہے۔فرانسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا کسی جانور پر تجربہ کرنے کا آغاز انہوں نے سب سے پہلے کیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے ویکسین چوہے کے جسم میں داخل کردی ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا خون اور قوت مدافعت کا ردعمل کیسا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جب کہ عالمی ادارہ صحت نے اس کے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔تاہم ویکسین کی ایجاد ایک محنت طلب کام ہے جس میں عام طور پر انسانوں اور جانوروں پر سالہا سال تجربات کے بعد کامیابی ملتی ہے جس کے بعد حکام اور متعلقہ اداروں کو اس بات کی تصدیق کرنی ہوتی ہے کہ یہ ویکسن محفوظ اور قابل اثر ہے۔
تجربہ

مزید :

صفحہ آخر -