دکھاوے کے کاموں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا،رانا ثنااللہ
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم لوٹ مار کرنے والوں کے نام کبھی نہیں بتائیں گے،عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی لوٹ مار کرنے والوں کے نام وزیر اعظم کو معلوم ہیں مگر وہ ان کے بنکوں کا کام سرانجام دیتے ہیں اس لئے ان کا کبھی نام نہیں لیں گے،وزیر اعظم جیسے ریلیف پیکیج گزشتہ ستر سالوں سے عوام کا معیار زندگی نہیں بدل سکے اب بھی مہنگائی کم نہیں ہو گی دس ارب روپے کی پیکیج سے بائیس کروڑ عوام کی حالت تو نہیں بدل سکتی البتہ اس سے قبریں ضرور بن سکتی ہیں۔
رانا ثنااللہ