قاسم سْلیمانی کی ہلاکت کے بعد حماس ایران کی مدد نہ کرے، مصر

  قاسم سْلیمانی کی ہلاکت کے بعد حماس ایران کی مدد نہ کرے، مصر

  



قاہرہ (این این آئی)مصر کے ایک سیکیورٹی وفد نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ تعلقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران سے اپنے تعلقات محدود کرے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی کے دورے آیا مصر کا اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد حماس کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسرائیل روانہ ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مصری وفد نے غزہ میں حماس کی قیادت سے جنگ بندی پر قائم رہنے سمیت دیگر امور پربات چیت کی۔ یہ وفد اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی پر قائم رہنے اور غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دے گا۔

مزید : علاقائی