فوجیوں کی ہلاکت کابھر پور جواب: ترفوج کے شام میں 115چوکیوں پر حملے

  فوجیوں کی ہلاکت کابھر پور جواب: ترفوج کے شام میں 115چوکیوں پر حملے

  



انقرہ(این این آئی)ترکی کی مسلح افواج نے شامی حکومت کے 115 اہداف کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے اور ان میں سے 101 کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترک وزارتِ دفاع نے کہا کہ یہ کارروائی شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں پانچ ترک فوجیوں کی شامی فوج کے حملے میں ہلاکت کے ردعمل میں کی گئی ہے۔وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کی مسلح افواج اپنے فوجیوں پر کسی بھی حملے کا اسی طرح جواب دیں گی۔اس نے مزید کہا کہ مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شامی رجیم کے جن اہداف کو فوری طور پرحملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے،وہاں شامی فوج کے 101 افراد کو ٹھنڈا کردیا گیا ہے۔ٹینکوں کی تین اور مارٹروں کی دو پوزیشنوں کو تباہ کیا گیا جبکہ ایک ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ ان کے فوجی شامی فورسز کے اس حملے کا جواب دے رہے ہیں۔ترکی نے ادلب کے اسی علاقے میں حال ہی میں اپنی بھاری کمک بھیجی ہے۔اس کا مقصد شامی حکومت کی فورسز کی ادلب میں حزبِ اختلاف کے گروپوں کے خلاف جاری پیش قدمی کو روکنا ہے۔

مزید : علاقائی