ایل او سی پر رہائش پزیر عوام کی حفاظت اولین ترجیح، علی امین گنڈاپور

ایل او سی پر رہائش پزیر عوام کی حفاظت اولین ترجیح، علی امین گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دْنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے،سینکڑوں شہریوں کو شہید کرنے کے باوجود بھارت ایل اوسی پر رہنے والے کشمیریوں کے عزم کوتوڑنے میں ناکام رہا ہے، ایل او سی پر رہائش پذیر کشمیری پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ایل او سی پر رہائش پزیر عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت نے ایل اوسی پر شہریوں کی حفاظت کے لیے 3 ارب روپے کی لاگت سے ایک جامع منصوبہ شروع کیا ہے،منصوبے پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت ایل او سی پر رہائش پذیر شہریوں کی حفاظت کے لیے بنکرز، سڑکیں، ہیلتھ یونٹس کی تعمیر اور بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا پہلے مرحلے میں ایل او سی پر سینکڑوں بنکرز کی تعمیر کو ترجیجی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، اہم مقامات پر فرسٹ ایڈ یونٹس اور ضروری سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا، دوسرے فیز میں دیگر اہم سڑکوں اور بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لائی جائے گی، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اْن کی تمام تر حمایت جاری رہے گی۔
علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ آخر -