د نیا میں امن قائم رکھنے کیلئے خبروں کو پھیلانے سے پہلے تصدیق ضروری: عارف علوی

د نیا میں امن قائم رکھنے کیلئے خبروں کو پھیلانے سے پہلے تصدیق ضروری: عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل جعلی خبروں سے ہر ممکن حد تک خود کو بچائیں، ماضی میں جب کسی ملک کے خلاف ایکشن لینا مقصد ہوتا تو پہلے اسے بدنام کیا جاتا تھا جس میں ہتھیاروں کے حوالے سے جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے دنیا میں پھلایا جاتا تھا۔ ہمیں خبروں کو پھیلانے سے پہلے تصدیق ضرور کرنی چاہئے تاکہ دنیا میں امن قائم رکھنے میں مدد ملے۔منگل کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں تنازعات اور میڈیا کے کردار پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ کا استعمال بعض اوقات افراد کو قریب لانے اور دور کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں،ہمیں مناسب الفاظ کے ساتھ موثر ابلاغ پر بھی توجہ دینی ہے کیونکہ بعض اوقات ہمارے بچے بھی ہمارے الفاظ کا کچھ اور مفہوم لے لیتے ہیں اور ہر انسان کے سوچنے کا زاوجہ الگ الگ ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے انسانی کمزوریوں سے فائدہ اٹھایا جاتاہے۔ صدر مملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا میں جعلی خبروں کے پھیلاؤ پر تحقیقی مقالہ بھی لکھ چکا ہوں جبکہ ماضی میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے جہاز موجود نہیں تھے لیکن جنگ چھیڑ دی گئی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے و الے ہتھیاروں سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی گئیں۔ ہمیں خبروں کو پھیلانے سے پہلے تصدیق کرنی چاہئے۔ جعلی خبروں سے ہر ممکن حد تک خود کو بچائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کے دو جہاز گرانے اور قیدی پائلٹ کو واپس کیا اور پاکستان نے نہ صرف اپنی دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ خود کو امن پسند بھی ثابت کیا لیکن دنیا میں جب کسی بھی قوم کے خلاف ایکشن لینے سے پہلے اسے بدنام کر دیا جاتا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہمیں کوئی بھی خبر بغیر تصدیق کئے آگے نہیں بڑھانی چاہئے اور اکثر تنازعات کے دوران اقوام کو جھوٹی خبروں کے ذریعے بدنام کیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر ذرائع ابلاغ کو سچ کی بنیاد پر استوار کرنے کی ضررت ہے تاکہ معاشرے میں اتحاد ہم آہنگی اورمحبت کی فضا کو قائم کیا جا سکے۔
صدر عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -