وزیراعلیٰ پنجاب کافیصل آبادمیں بوائلر پھٹنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،رپورٹ طلب

  وزیراعلیٰ پنجاب کافیصل آبادمیں بوائلر پھٹنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر بوائلر پھٹنے سے فیکٹر ی کی چھت گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر فیصل آبادڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مزدوروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور افسوسناک واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر