ملک احتجاج کا متحمل نہیں، فضل الرحمن بھی آرام سے انتخابات کا انتظار کریں: چوہدری سرور

ملک احتجاج کا متحمل نہیں، فضل الرحمن بھی آرام سے انتخابات کا انتظار کریں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مولانا فضل الر حمن کوآئندہ عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب انتخابات ہوں گے تو مولانا فضل الر حمن بھی عوام کے پاس جائیں،عوام پھر جو مر ضی فیصلہ کر یں‘اپوزیشن احتجاج نہ کرے، حکومت کو چلنے دیں موجودہ حالات میں پاکستان کسی دھر نے یا احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ملک میں ایک نہیں بہت سے مافیا ہیں مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے‘دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قر بانیوں کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں میجر جنرل (ر)ثمریز سالک کی کتاب ”Fighting Shadows“کی تقر یب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کسی بھی ملک کی ترقی اور امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج ہے جس نے ہزاروں قربانیاں دیکر ملک میں امن قائم کر کے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو شکست دی ہے اور آج پاکستان کا محفوظ ملک بن چکا ہے جہاں پر غیر ملکی کر کٹ ٹیموں کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے سرمایہ کار بھی آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساڑھے تین سال باقی ہیں،مولانا فضل الر حمن پہلے بھی دھر نہ دے چکے ہیں اب حکومت کو کام کر نے دیں کیونکہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ملک میں اتحاداور یکجہتی کی ضرورت ہے جب ملک میں عام انتخابات ہوں گے تو مولانا فضل الر حمن عوام کے پاس جائے پھر عوام جو مر ضی فیصلہ کر یں ہمیں قبول ہوگا مگر اب ہمارے پاس پانچ سال حکومت کا منڈیٹ ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ ملک میں کوئی ایک نہیں بہت سے مافیا ہیں مگر مہنگائی اور آٹے بحران کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں سکیں گے ہر گلے محلے اور گاؤں میں بھی اب تو مختلف مافیا بن چکے ہیں مگر سب کو ناکا م بنائیں گے۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -