ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کے حامی ہیں،ترک سفیر

    ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کے حامی ہیں،ترک سفیر

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفی یردکل نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہیں،امید ہے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل جائے گا، صدرطیب اردوان کا دورہ پاکستا ن تاریخی ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان صدارتی سطح پر دورہ ہمیشہ بامعنی اور تاریخی ہوتا ہے، یہ دورہ ان میں سے ایک ہیں، دورے کے دوران مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، مضبوط معاہدے اور ایم اویوز پر دستخط ہوں گے۔ صدر اردوان اور وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اعلی سطح سٹرٹیجک تعاون کونسل بھی بنائی جائے گی،ترک سفیر کامزید کہنا تھا کہ کشمیر پر واضح موقف ہے اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ترک سفیر

مزید : علاقائی