میڈیا مالکان کارکنوں کو بقایاتنخواہوں کی ادائیگی 2 ہفتوں میں یقینی بنائیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی

      میڈیا مالکان کارکنوں کو بقایاتنخواہوں کی ادائیگی 2 ہفتوں میں یقینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے میڈیا اداروں کو ملازمین کی 2ماہ کی بقایاتنخواہوں کی ادائیگی 2 ہفتوں میں کرنے کی ہدایت کردی،کمیٹی نے پی ٹی وی کے سارے مراکز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین فیصل جاوید خان کے زیر صدارت میں ہوا، جس میں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کامعاملہ زیر غور آیا۔سینیٹر رحمان ملک نے تجویز پیش کی کہ ایک ارب روپے کے قریب واجبات ہیں جو حکومت نے ادا کرنے ہیں، وہ پیسے ایک سپیشل اکاؤنٹ کھول کر ٹرانسفر کئے جائیں جس سے میڈیا ملازمین کو بقایاجات ادا کئے جائیں جبکہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے ایوان میں قرار داد لائی جائے، کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی سینیٹر رحمان ملک کی تجویز سے اتفاق کیا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویج ایوارڈ لاگو ہوگیاہے، وزیر اعظم نے ہدایات دی ہیں کہ صحافیوں کے راستے کے کانٹے چنیں۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -