ہنجروال، ٹریفک حادثے میں 2دوست جاں بحق، شادباغ فائرنگ کا زخمی کا نسٹیبل چل بسا

ہنجروال، ٹریفک حادثے میں 2دوست جاں بحق، شادباغ فائرنگ کا زخمی کا نسٹیبل چل ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہنجروال کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2دوست جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میلان روڈ پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں افضل اور اس کا دوست موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پر سوار موقع سے فرار ہوگیا دونوں دوست پتوکی کی رہائشی تھے۔علاوہ ازیں چند روز قبل شادباغ کے علاقے میں دوست کے بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔بھمبے جھگیاں کے رہائشی نذیر نے اپنے بھائی منیر کو پولیس کانسٹیبل سے دوستی پر فائرنگ کر کے دونوں کو زخمی کردیا تھا۔

مزید : علاقائی