کراچی دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام بن چکا ، ناصر حسین شاہ

کراچی دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام بن چکا ، ناصر حسین شاہ

  



کراچی(آن لائن) صوبائی وزیراطلاعات لوکل گورنمنٹ،مذہبی اموراور ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ، جنگلا ت و جنگلی حیا ت اور زکوۃ و عشر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث کراچی دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام بن چکا ہے اور دنیا کے سرمایہ کار کمپنیاں کراچی میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت سے رابطہ کر رہی ہیں ترک کمپنی کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں سرمایہ کاری کی پیشکش اور دلچسپی کا اظہار اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں ترکی کی کمپنی کے ایک وفدسے ملاقات میں کیا اس موقع پر سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ ڈی جی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آصف اکرم ڈی جی پی پی پی یونٹ خالد شیخ جبکہ وفدمیں عبدالقادر توران،عمر اجیرمان۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سید افضال شاہ کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے وزیر بلدیات نے اس موقع پر وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی پیشکش کی اس موقع پر وفدنے وزیر بلدیات کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام قائم کرنا چاہتے ہیں اور خاص طور پر ڈور ٹو ڈور کلیکشن کے سسٹم میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں و فدنے بتایا کہ ہمارے منصوبے کے مطابق گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور اسے لینڈ فل سائٹ حتمی طور پر منتقل کرنے کے سلسلے میں چھوٹی چھوٹی گلیوں میں چھوٹے کنٹینرز کوڑے کے ڈبے اور چھوٹی گاڑیاں گلیوں سے کچرا گاربیج ٹرانسفیوڑن جی ٹی ایس منتقل کرنے کے لیے درمیانی گاڑیاں اور کچرا اٹھانے کے لئے بڑے ڈبے استعمال ہوں گے اور جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ کچرا منتقل کرنے کے لیے بڑی گاڑیاں بڑے کنٹینر کمپلینٹ سسٹم کے ساتھ استعمال کی جائیں گی جبکہ کچرے کے حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے سے سمینار،اخبارات میں اشتہارات اور بینرز استعمال کیے جائیں گے کچرااٹھانے کا سسٹم 24گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن جاری رہے گا اور پورے نظام کی مانیٹرنگ اور اچانک اسپکشن کا بھی نظام قائم کیاجائے گا۔گاڑیوں کی دیکھ بھال کے لئے جدید ورکشاپ قائم کی جائے گی جبکہ ملازمین کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا ان کے لیے باتھ روم اور کینٹین کی سہولیات قائم کی جائیں گی ورکروں کے معاوضے کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا منصوبے کے مطابق اربن کلیننگ سسٹم اور کینیکل سویپنگ سسٹم قائم کیا جائے گا جس کے تحت روزانہ کی بنیادوں پر گلیوں اور سڑکوں کا کی صفائی اور بڑی شاہراہوں کی دھلائی کی جائے گی زیادہ اور کم مٹی والی سڑکوں کی کلینکل سویپنگ کے لیے علیحدہ علیحدہ وہیکلز استعمال کی جائے گنیکل سویپنگ سسٹم کے ساتھ مکینیکل بھی قائم کیا جائے گا ۔

ناصر حسین شاہ

مزید : صفحہ آخر