تعلیمی نظام طبقا ت میں تقسیم ہو چکا، بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا: شفقت محمود
ٍاسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ہم سب کام ایک دم بہتر نہیں کرسکتے،تعلیمی نصاب کو یکساں کیا جا رہا ہے،نظام میں بہتری لانے کے لئے سب کو ملکر چلنا ہو گا،اس کے نتائج کے بعد لوگ یکساں تعلیمی نظام کی طرف بڑھیں گے۔ نیشنل کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تعلیم کے لئے جو کرنے جا رہے ہیں وہ اہم کام ہے،سرکاری سکولوں کو نظرانداز کیا گیا،ریاست میں تعلیم کے معیار پر غور نہیں کیا گیا، آج کل انگریزی زبان زیادہ اہم ہے،جو بچے سکولوں اور مدرسوں میں جاتے تھے ان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ہم نے 80 فیصد کام یکساں نظام تعلیم کے لئے کیا ہے، سائنس اور حساب کے لئے بھی بہترین طریقہ تلاش کرنا ہے،ایسا نصاب بنانا ہے جس سے بچوں کو سوچنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہاکہ امتحانی نظام کو بھی تبدیل کرنا ہے اس پر بھی غور کرنا ہے۔
شفقت محمود