سندھ روشن پروگرام کیس شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں تین مارچ تک توسیع

سندھ روشن پروگرام کیس شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں تین مارچ تک توسیع

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ روشن پروگرام کیس میں پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں تین مارچ تک توسیع کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹں فیاض احمد جندران نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا شرجیل میمن تفتیش میں تعاون کررہے ہیں۔ تفتیشی افسر نیب نے کہاکہ شرجیل میمن شامل تفتیش ہوچکے ہیں، نیب پراسیکیوٹر عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک گئے تھے،نیب نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت تین مارچ تک ملتوی کر د ی گئی

شرجیل میمن

مزید : صفحہ آخر