کرونا وائرس، پاکستانی سینیٹ کی اظہار یکجہتی کی قرار داد غیر متزلزل دوستی کا ایک اور ثبوت
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کیساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کیلئے پاکستانی سینیٹ کی قراردادکو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آہنی دوست اورہرموسم کے سٹرٹیجک شراکت دار دونوں ممالک کے درمیان غیر متزلزل دوستی کا ایک اور ثبوت ہے، چین پاکستان کیساتھ رابطوں اور تعاون کو فروغ دے گا اورانتہائی ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ چین میں موجود پاکستانی شہریوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔پیر کو منظور کی جانے والی اس قرارداد میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ ایمرجنسی کے اس مشکل وقت میں چین کے ساتھ مکمل تعاون کا عہد کیا گیا ہے اور پاکستانی شہریوں خصوصا وسطی چین کے شہراور وبا کے مرکز ووہان میں پاکستانی طالب علموں کا تحفظ اورخیال رکھنے پر چین کی تعریف کی گئی ہے۔دوسری طرف چین کے 31صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ کے پیداوری اورتعمیراتی کورپس سے پیر کے روز کورو نا وائرس سے متاثرہ 2478 نئے مصدقہ مریضوں اور 108 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔چینی محکمہ صحت نے منگل کے روز کہا کہ مرنیوالوں میں سے103کا تعلق ہوبے صوبہ سے ہے جبکہ ایک ایک کاتعلق بالترتیب بیجنگ،تھیان جن،حئی لونگ جیانگ، ان ہوئی اور ہینان سے ہے۔قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ پیر کے روز مزید 3536نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔اسی طرح پیر کو 849مریض شدید بیمار ہوئے جبکہ 716افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیاگیا۔چین بھر میں پیر کے اختتام تک مصدقہ مریضوں کی تعداد42638ہوگئی ہیں جبکہ بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1016تک پہنچ گئی ہے۔کمیشن نے مزید بتایا کہ 7333مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے جبکہ 21675افراد کے وائرس سے متاثرہ ہونے کا شبہ ہے۔
کرونا و