چار افراد کی ہلاکت نے بوائلر انسپکشن ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا

چار افراد کی ہلاکت نے بوائلر انسپکشن ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا ...

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)سرگودھا روڈ پر واقع پروسیسنگ ملز کا بوائلر پھٹنے کے واقع نے بوائلر انسپکشن ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔ مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق فیکٹریوں میں بوائلر کی انسپکشن کے لئے جانے والی ٹیمیں اس کی مکمل طور پر جانچ پڑتال نہیں کرتیں بلکہ بعض فیکٹریوں میں ایسے بوائلر بھی چل رہے ہیں جن کی مدت گذر چکی ہے۔ انسپکشن ٹیموں کی طرف سے ٹیموں کی درست انداز میں جانچ پڑتال نہ ہونے کے باعث ماضی میں بوائلر پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں لیکن ان تمام واقعات کی روک تھام کے حوالے سے ابھی تک کوئی موثر کارروائی نہ ہو سکی ہے۔

سوالیہ نشان

مزید : صفحہ آخر