گھوسٹ پنشنرز کیس، ناقص تفتیش کی بنیاد پر 15لیسکو افسر بری

گھوسٹ پنشنرز کیس، ناقص تفتیش کی بنیاد پر 15لیسکو افسر بری

  



لاہور(نامہ نگار)ایف آئی اے عدالت نے لیسکو میں گھوسٹ پنشنرز کے نام پر کروڑوں روپے غبن میں ملوث لیسکو کے 15 افسروں کو بری کردیا،عدالت نے لیسکو کے ملزم افسروں کو ناقص تفتیش کی بنیاد پر بری کرنے کاحکم جاری کیاہے،عدالت نے قراردیا کہ پراسکیوشن ملزموں کے خلاف اپنا کیس ثابت نہیں کر سکی اس لئے ملزموں کوبری کیاجاتاہے،ملزموں کی جانب سے محمود شاہ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر دلائل دیئے،ایف آئی اے کی جانب سے 2016ء میں گھوسٹ پنشنرز کے نام پر 220 ملین روپے خورد برد کرنے کے الزام کے تحت چالان پیش کیا گیاتھا، مقدمہ میں لیسکو کے جنرل مینجرمجاہد سعید رانا، رائے اصغر، رمضان بٹ کو نامز کیا گیا تھا،دیگرلیسکو کے افسران ذوالفقار بلوچ، محمود احمد، اظہار الطاف، اقبال انور، شاہد بھی شامل تھے۔

مزید : علاقائی