قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد،وکلاء خوش، مٹھائیاں تقسیم

قاسم خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد،وکلاء خوش، مٹھائیاں تقسیم

  



ملتان ( کو رٹ رپورٹر ) ملتان سے تعلق رکھنے والے جسٹس محمد قاسم خان کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد ہونے پر وکلا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جسٹس محمد قاسم خان کے بطور چیف جسٹس نامزد ہونے پر وکلا نے ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان، سینئر قانون دان میاں عباس اور سید زوار شاہ نے کہا کہ جسٹس(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

محمد قاسم خان ملتان بار سے پہلے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہونگے۔ جسٹس محمد قاسم خان ملتان بار کا اعزاز ہیں، جسٹس محمد قاسم خان کا چیف جسٹس نامزد ہونا ملتان کے وکلا کے لئے خوشی کی بات ہے، ملتان بار کے وکلاء میں ٹیلنٹ موجود ہے، جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں جلد پروگرام رکھا جائے گا،واضح رہے کہ جسٹس محمد قاسم خان 19 مارچ کو نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔علاوہ ازیں سابق جسٹس(ر)محمد جہانگیر ارشد خان نے اپنے بیا ن میں خوشی کااظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نہ صر ف ہائیکورٹ پنجاب کے وقار اور اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ ملتان بنچ سے لودھراں ضلع کی علیحدگی کا نوٹیفیکیشن باقاعدہ طور پر واپس لیا جائے گا۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر