ڈاکٹر اختر ملک سے چینی وفد کی ماسک پہن کرملاقات، سرمایہ کاری بریفنگ

  ڈاکٹر اختر ملک سے چینی وفد کی ماسک پہن کرملاقات، سرمایہ کاری بریفنگ

  



ملتان(نیوز رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے گزشتہ روز چینی کمپنی ہ ±واوے کے وفد نے ملاقات کی۔ انرجی ماہرین ڈوڈا ٹونگ اور رافے پر مشتمل وفد نے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کو پنجاب میں توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ارم بخاری بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ توانائی کے میدان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید زرائع توانائی سے بجلی کی پیداوار ہماری ترجیح ہے اس سلسلہ میں نیٹ میٹرنگ اور سولر کو پروموٹ کر رہے ہیں،روشن پنجاب کے لئے مقامی ذرائع سے سستی بجلی والے منصوبوں پر توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کو پنجاب بھر میں پھیلائیں گے، عام آدمی کی مشکلات کا اندازہ ہے،عوام پر بھاری بھرکم بلوں کا بوجھ کم کریں گے۔ملاقات میں کرونا وائرس کے پیش نظر وفد نے ماسک پہن رکھے تھے۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر