جامپور: واٹر فلٹریشن پلانٹس کو15روز سے تالے، پانی سپلائی بند، شہریوں کا احتجاج

  جامپور: واٹر فلٹریشن پلانٹس کو15روز سے تالے، پانی سپلائی بند، شہریوں کا ...

  



جام پور(نامہ نگار)جام پور پبلک ہیلتھ کے پرائیویٹ ملازمین فلٹریشن پلانٹ پر سہولیات نہ ہونے اور ملازمین کو 8 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہم کہاں جائیں پبلک ہیلتھ جام پور والے ہمیں کیوں سزا دینے لگے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

ہیں ہمارا کیا قصور ہے کہ ہماری آٹھ ماہ کی تنخواہیں روک رکھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں ہمارے پاس ایک تو کھانے کے روٹی نہیں دوسرا تن پر پہننے کے لئے کپڑے نہیں ہمارے بچے بھوک سے مررہے ہیں ہم جائیں تو جائیں کہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈی جی خان اور ڈی سی راجن پور سے آٹھ ماہ سے اپنی رکی ہوئی تنخواہ دلوانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب شہریوں محمد عثمان اعجاز احمد غلام صدیق محمد انور جنید اقبال فضل حسین زاہد? حسین و دیگر نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام پور شہر میں اربوں روپے کی خطیر رقوم سے بننے والے واٹرفلٹریشن پلانٹ پبلک ہیلتھ کی ملی بھگت اور لاپرواہی سے اچانک پچھلے پندرہ دنوں سے تالے پڑے ہوئے ہیں کیا جام پور شہر کا کوئی ولی وارث نہیں ہے جو ان پبلک ہیلتھ آفیسران سے پوچھ سکے کہ شہر کے فلٹریشن پلانٹوں کو تالے کیوں لگے ہوئے ہیں دریں اثناء موقف میں ایس ڈی او ملک اختر واگھہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس فنڈنگ نہیں ہے کہ ہم ان لوگوں تنخواہیں دیں یا فلٹریشن پلانٹ چلائیں۔

تالے

مزید : ملتان صفحہ آخر