پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام، شہری لاکھوں روپے قیمتی اشیاء سے محروم

  پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام، شہری لاکھوں روپے قیمتی اشیاء سے محروم

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور گاڑیوں اوردیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندر میں ڈاکوؤں نے ریاض کے گھر گھس کر اہلخانہ سے 5لاکھ 90 ہزار روپے، زیورات اور دیگر اشیا لوٹ لیں۔اقبال ٹاون میں 4 ڈاکووں نے لطیف کے گھر سے 2 لاکھ 60 ہزار لوٹ لئے، شمالی چھاؤنی میں ڈاکووں نے حماد اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ ۔موبائل اور طلائی زیوارات لوٹ لیے۔شیراکوٹ میں ڈاکو حبیب اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے زیورات اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔فیصل ٹاون میں ڈاکو نعیم سے 55 ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اکبری گیٹ سے فواد سے ڈاکو 60ہزار، موبائل فون اور ہنجروال میں عاطف سے 28 ہزار روپے چھین لیے گئے۔ اچھرہ، ہڈیارہ سے گاڑیاں، باغبانپورہ،جوہر ٹاون اور لاری اڈہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی