خانیوال میں ترقی ملتے ہی جوڈیشل اہلکاروں میں خوشی کی لہر
خانیوال(نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال سید داور ظفر علی شاہ نے اپنے ماتحت جوڈیشری اہلکاران کی ترقی کا دیرینہ خواب پورا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کے جوڈیشری اہلکاران جونیئر کلرکس اور سینئر کلرکس کی ترقیوں کا معاملہ عرصہ دراز سے زیر التوا تھا اور ماتحت اہلکاران ترقی پانے کے لئے متلاشی تھے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدد اور ظفر علی شاہ نے ڈی پی سی کیلئے ممبران ایڈیشنل(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
سیشن جج رانا محمد اعظم اور سینئر سول جج سول ڈویژن خانیوال شہباز احمد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے محمد طارق حبیب،محمد امجد علی خان،اور عامر رشید سینئر کلرکس سکیل نمبر 14 کو بطور اسسٹنٹ سکیل نمبر 16 اور شوکت حیات، محمد سعید، محمد اکبر،علی رضا،نزاکت علی، محمد وقاص،محمد آصف اقبال،خضر حسین،نذیر شاہ، محمد سلیم صدیقی اور قیصر عباس جونیئر کلرکس سکیل نمبر 11 کو بطور سینئر کلرک سکیل نمبر 14 میں ترقی دیے جانے اور مذکورہ اہلکار ان کو ان کی خالی آسامیوں پر تعیناتی اور مقررہ سکیل میں تنخواہ جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔ترقی پانے والے جملہ اہلکاران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا اور اپنی ترقی پر بے حد خوش ہیں ترقی پانے والے اہلکاران نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفرعلی شاہ نے ان کا درینہ خواب پورا کر دیا جس پر ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔