ڈی آئی جی آپریشنز کا پتنگ سازفیکٹریوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز کا پتنگ سازفیکٹریوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہوررائے بابر سعیدنے کہا ہے کہ ڈویژنل ایس پیز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔پتنگ ساز فیکٹریوں اور کارخانوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ والدین بھی پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے اور اپنے بچوں کو اس سے بازرکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے جانوں کے ضیا ع سے بچا جا سکے۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -