اوباش افراد کی فائرنگ لیدر مارکیٹ کا صدر زخمی

    اوباش افراد کی فائرنگ لیدر مارکیٹ کا صدر زخمی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گوالمنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش افراد کی فائرنگ، لیدر مارکیٹ کے صدر عابد پال شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چیمبر لین روڈ پر لیدر مارکیٹ کے صدر عابد پال اپنے دفتر میں موجود تھے کہ اسی دوران ملزمان عمران اور ذوہیب بٹ وہاں آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے عابد پال کی چھاتی پر چار گولیاں لگیں جبکہ ایک گولی ٹانگ اور ایک گولی ان کے بازو پر لگی۔

فائرنگ کے بعد مقامی افراد نے زخمی کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔مارکیٹ کے تاجروں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچی، تاجر ماجد بٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان دونوں آپس میں کزن ہیں اور عابد پال کے دفتر کی بالائی منزل پر انکی رہائش گاہ تھی۔

مزید : علاقائی