نا قص کارکردگی،اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر ڈیرہ سیکشن محمد عدنان کوتبدیل کرنے کیلئے چیف انجینئر اوپن لائن کومراسلہ، ڈی ایس ریلوے کاٹریکس کامعائنہ

  نا قص کارکردگی،اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر ڈیرہ سیکشن محمد عدنان کوتبدیل ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے شعیب عادل نے ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرڈیرہ غازی خان سیکشن محمدعدنان کوتبدیل(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

کرنے ک لئے چیف انجینئراوپن لائن کومراسلہ جاری کیاہے۔بتایاجاتاہے کہ ڈی ایس ریلوے نے اپنے مراسلہ میں اے ای این کی کارکردگی پر عدم اطمیان کااظہارکیاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق یکم فروری کوڈی ایس ریلوے نے کشمورتاڈیرہ غازی خان سیکشن کامعائنہ کیاتھاتواس موقع پراے ای این ڈیرہ غازی خان سے دریافت کیاکہ ان کے سیکشن میں ٹریک پررفتارکنٹرول کرنے کے لئے کتنے عرصہ سے کاشن (ای آرز)لگے ہوئے ہیں اس پر اے ای این نے کہاکہ میرے خیال میں تین چارسال سے کاشن لگے ہوئے ہیں جس پرڈی ایس ریلوے نے شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاتھاکہ کیاآپ اپنے خیال کے ذریعے مسافروں کوسفرکروارہے ہیں آپ کواپنے سیکشن میں لگے ہوئے کاشن زبانی یادہوناچاہیں انجینئرنگ افسران اورسٹاف کی غفلت ناقابل برداشت ہے کیونکہ ان پرہزاروں مسافروں کومحفوظ سفرکے لئے ریلوے ٹریک کوفٹ رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے آپ کوتین سے چارکاشن کانہیں پتہ کہ وہ کب سے لگے ہوئے ہیں توباقی آپ نے کیاکرناہے۔بتایاجاتاہے کہ اس دوران ڈی ایس نے اے ای این کواپنی معائنہ کارسے بھی اتاردیاتھا۔اب گزشتہ روزڈی ایس ریلوے نے چیف انجینئراوپن لائن شاہ رخ افشارکومراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہاگیاہے کہ اے ای این ڈی جی خان کاتبادلہ کیاجائے اوراس کی جگہ کوئی قابل اورمحنتی اے ای این دیاجائے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر