مخدوم رشید: موبائل شاپ پرڈاکہ ملتان میں 28وارداتیں، پولیس غائب

        مخدوم رشید: موبائل شاپ پرڈاکہ ملتان میں 28وارداتیں، پولیس غائب

  



ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف28وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں خالد حنیف سے 10 ہزارروپے اورموبائل فو ن چھین لیا گیا مظفرآباد (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

پولیس کے علاقے میں سید ذیشان سے موٹرسائیکل، بستی ملوک پولیس کیعلاقے میں کاشف شہزاد سے پانچ ڈاکوؤں نے 17 ہزار روپے، تھانہ گلگشت کے علاقے سبزہ زار کالونی میں پانچ ڈاکو حاجی محمد نواز کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر ڈیڑھ لاکھ نقدی اور دوموبائل فون چھین لئے ناکہ چوک پر زین سے تین نامعلوم افراد نے نقدی اور موبائل مالیت27ہزار چھین کرلیگئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں کاشف شہزاد سے 17 ہزار روپے، تھانہ نیوملتان کے علاقے جان محمد کالونی فرید احمد سے دوموٹرسائیکل سوار افراد نے 95 ہزارروپے اور تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ کے قریب محمد فہیم سے تین مسلح ڈاکو نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، فاروق پورہ سے محمد اصغر کا رکشہ، محلہ غریب آباد سے مزمل اور بلال کے موٹرسائیکل، محمد پور گھوٹہ میں محمد اشرف کے بھانہ سے بیل، گائے، بھینس مالیت 4لاکھ45ہزار روپے چوری کر لئے گئے تھانہ چہلیک کے علاقے سے محمد حسن کا موٹرسائیکل، جنازہ گاہ مسجد جلال سے حسین انصاری اور دیگر افراد کے 13موبائل چوری کر لئے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے رنگیل پور سے علی افتخار کا موٹرسائیکل،گرین ٹاون سے عرفان کی درزی کی دوکان سے نقدی، سوٹ وغیرہ مالیت1لاکھ18ہزار روپے، نواب پور روڑ پر اشفاق کے گھر سے نقدی، انگوٹھیاں مالیت2لاکھ روپے، بستی شورکوٹ میں کلثوم بی بی کے گھر سے ملزم شریف، شمیم اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ طلائی زیورات مالیت2لاکھ، زکریاٹاون محمد فاروق کے گودام سے بیٹریاں مالیت 3لاکھ روپے، تھانہ کوتوالی کے علاقے پرانی بکرمنڈی فرخ محمود کیگھر سے نامعلوم چور15تولہ زیور مالیت15لاکھ روپے، کوٹلہ تولہ خاں نعمان، ماڈرن میرج ہال سے محمد یونس دیگر افراد کے 22موبائل چوری کر لئے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے خانیوال روڑ عمران کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شریف پورہ سجاد حسین کیگھر سے نقدی، زیورات مالیت7لاکھ50ہزار روپے، ڈبلیوبلاک میں محمد عمیر کے گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقیپل شوالہ محمد شہریار کی موٹرسائیکل ، تھانہ قادر پور ران کے علاقے محمد رفیق کے گودام سے ملزم مجاہد اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ توڑی مالیت80ہزار روپے چوری کرلئے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو اسلحہ ک زور پر موبائل شاپ میں داخل ہوکر نقدی و موبائل ڈھائی لاکھ لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق دربار حقانی کے قریب محمد سجاد کی المکہ موبائل شاپ پر چار مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ کے زور پر نقدی اور موبائل مالیت ڈھائی لاکھ لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقہ کی ناکہ بندی کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر