مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق،ڈانسرکی کمرے سے لاش برآمد
ملتان، لودھراں، روجھان،میلسی(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان)جہانگیر ڈانسر کے جاں بحق ہونے پرمعاملے پر تر جما ن پو لیس کے مطابق علاقہ پرمٹ کے قریب بند کمرے سے جہانگیر ڈانسر بمعر 40/45 سال مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صد(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
ر حسن خان نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ تر جمان پو لیس کے مطابق جہانگیر ڈانسر کے بیٹے جہا نز یب نے بتایا کہ اس کا والد کالے یرقان کا مریض تھا جو2 دن پہلے اپنے کمرے میں سونے گیا۔اور اس نے کہا کہ میرا والد طبعی طورپرفوت ہوا کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کروانا چاہتے ہیں جس پر سٹی پولیس نے 174 ض ف کی کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔کڈنی سنٹر کے سامنے ہائی ایس ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا مظفرگڑھ روڈ پر ایک ہائی ایس اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 45 سال ہے۔ادھرروجھان کے نواحی علاقہ تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں اسلحہ سے لیس پھونگ مندرانی بگٹیوں نے دیرینہ دشمنی پر سونہارا ولد نوزہن قوم عیسانی سکنہ گوٹھ مزاری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا واقعہ کا سن کرایس ڈی پی او سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سرگانہ پھاٹک کا رہائشی 45سالہ محمداسلم ولد محمدیار موٹرسائیکل پر سوارہوکرجارہاتھاکہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرکرجاں بحق ہوگیااطلاع ملتے ہی ریسکیو1122میلسی نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے متوفی کوطبی امدادکیلئے ٹی ایچ کیو میلسی پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹرزنے متوفی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
لاش