ہائی کورٹ بار، سالانہ الیکشن کاشیڈول فائنل، 29فروری کو معرکہ
ملتان کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے 21_2020 کے سالانہ انتخابات کا الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29 فروری کو ہوں گے۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔جبکہ ایک سے دو بجے دوپہر نماز و کھانے کا وقفہ ہوگا، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 13 فروری کو کاغذات(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
نامزدگی جمع کرائیں گے۔ امیدواروں کی عبوری فہرست 13 فروری کو جاری ہوگی۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال 14 فروری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 15فروری جبکہ کاغذات نامزدگی 17 فروری کو واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی۔