تربت میں شہیدہونیوالے ایف سی جوان کی آبائی علاقے میں تدفین

تربت میں شہیدہونیوالے ایف سی جوان کی آبائی علاقے میں تدفین

  



تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان) تونسہ شریف تر بت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد وسیم کو آبائی علاقے بستی سوکڑ میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔گزشتہ روز تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک محمد وسیم کی نماز جنازہ بستی سوکڑ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں عزیزوں اور رشتہ داروں سمیت(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

معززین علاقہ نے اور ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں نے شرکت کی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا ایف سی بلوچستان کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور قبر پر پھولوں کاچادر چڑھائی۔میڈیا سے گفتگو کرتیوئے والد عطا محمد ملغانی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے شہید کے بھائی سلیم ملغانی نے کہا کہ ہمیں بھائی کی عظیم شہادت پر فخر ہے ہم سب بھائی ضرورت پڑنے پر وطن عزیز پر جان قربان کرسکتے ہیں۔

تدفین

مزید : ملتان صفحہ آخر