سابق میئرپرمقدمہ، توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طلب

سابق میئرپرمقدمہ، توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طلب

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر ) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس شہباز علی رضوی نے سابق میئر ملتان پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو 5 مارچ کو ان پرسن طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق میئر ملتان چودھری نوید الحق(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

آرائیں نے ایڈووکیٹ محمد عامر بھٹہ کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فاضل عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر دیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے ہراساں و پریشان کیا گیا ہے۔ جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر