گجرات پولیس فنڈزکرپشن کیس، سماعت 25 فروری کوہوگی

گجرات پولیس فنڈزکرپشن کیس، سماعت 25 فروری کوہوگی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے گجرات پولیس کے فنڈز میں مبینہ کرپشن سکینڈل کیس میں تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے ملزموں کو فرد جرم کے لئے 25 فروری کو طلب کرلیاہے،احتساب عدالت میں ملزم سابق ڈی پی او کامران ممتاز سمیت 6ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے رائے اعجاز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

، نیب کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ ملزمان پر پولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے،ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل میں بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کئے،سابق سی ٹی اولاہور رائے اعجاز پر 70کروڑروپے کرپشن کے الزامات بھی عائد ہیں۔

مزید : علاقائی