ایپکاملازمین ڈیرہ کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ہمارے مطالبات چارٹر آف ڈیمانڈ جو کے حکومت کو دیا ہوا ہے کو منظور کیا جائے ہاؤس رینٹ الاؤنس کو نیو سکیل کے مطابق دیا جائے ان خیالات کااظہار زونل صدر ایپکا حاجی گڈ و دستی نے اپنے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
مطالبات کے حق میں محکمہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائر منٹ جی پی فنڈ کی طرح واپس کیا جائے پیدا ایکٹ 2006 کو ختم کیا جائے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں اضافہ کر کے ملازمین کو مہنگائی کی چکی سے نجات دلائی جائے احتجاجی مظاہرے میں محمد رفیق سہرانی،محمد طارق خان،محمد سجاد کھوکھر،محمد ناصر،ملک امتیاز احمد،سجاد حسین دیگر کثیرتعداد میں احتجای مظاہرے میں شریک تھے۔
مظاہرہ