ایرانی حملے میں 109فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی، پینٹاگون کا اعتراف

  ایرانی حملے میں 109فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی، پینٹاگون کا اعتراف

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکا کے شعبہ دفاع کا صدر دفتر پینٹاگون کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے سے 109 فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی تھی۔پینٹاگون کی جانب سے کی گئی تصدیق میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے میں نشانہ بننے والے دماغی چوٹ کاشکار 109 امریکی فوجیوں میں سے 76ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کیرد عمل میں 8 جنوری کو ایران نے میزائل حملہ کیا تھا۔دماغی چوٹ کے زیر اثر فوجیوں کو سردرد، روشنی سے حساسیت، متلی کی کیفیت کا سامنا ہوتا ہے۔

مزید : علاقائی