میپکو کی جانب سے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت

  میپکو کی جانب سے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت

  



ملتان(نیوز رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی سماعت آج12 فروری (بدھ)کو کرے گی۔میپکو (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

نے مالی سال 2017-18ء اور 2018-19ء کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لئے پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔میپکو حکام پٹیشن کی پیروی کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے)کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔چیئرمین نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزر ایجنسی نے نومبر 2019ئکے لئے ایف پی اے سرچارج کی مد میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست ان ریمارکس کے ساتھ مسترد کر دی کہ ٹھوس وجوہات بتائی جائیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ نومبر 2019ء میں 7 ارب یونٹس بجلی کی پیداوار پر 25 ارب روپے لاگت آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق نومبر 2019ئمیں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 39 فیصد بجلی پانی (ہائیڈل)ذرائع سے پیدا کی گئی تھی۔بجلی کی 27.3فی صد پیداوار کوئلے سے جبکہ 9.3فی صد گیس،11.5فیصد پیدوار نیوکلیئر ذڑائع سے اور 9.2فیصد درآمد ایل این جی سے کی ئی تھی۔

سماعت

مزید : ملتان صفحہ آخر