لیبیا میں غیر ملکی مداخلت بند، سوڈان پرپابندیاں ختم کی جائیں، افریقی یونین

  لیبیا میں غیر ملکی مداخلت بند، سوڈان پرپابندیاں ختم کی جائیں، افریقی یونین

  



ادیس ابابا(این این آئی)افریقی یونین نے لیبیا میں جاری غیرملکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیبیا کے معاملے کو غیر جانب دار رہنے اور وہاں پر جاری محاذ آرائی کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حل کرنے پر زور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یونین نے افریقی ملک سوڈان پردہشت گردی کی پشت پناہی کے الزام میں عاید پابندیاں بھی فورا اٹھانے پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکوم ادیس ابابا میں ہونے والے یونین کے اجلاس کے آخر میں جاری کردہ اعلامیے میں لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو واضح طور پر مسترد کردیا گیا۔ ادیس ابابا میں افریقی سربراہی اجلاس کے اختتام سے قبل مزید کئی گھنٹے اجلاس جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔افریقی سمٹ کا سالانہ اجلاس ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں دو دن تک جاری رہا۔ اجلاس میں لیبیا میں سیاسی حل، غیرملکی مداخلت بند کرنے اور لیبیا میں انتہا پسندی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔افریقی یونین کے امن و سلامتی کے کمشنر اسماعیل الشرقی نے کہا کہ افریقی رہ نماؤں نے لیبیا کی صورتحال جاننے اور جنگ بندی کا احترام یقینی بنانے کے لیے ایک امن مشن لیبیا روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی