میپکو ٹیموں کا آپریشن،123بجلی چوروں کاگھیراتنگ

  میپکو ٹیموں کا آپریشن،123بجلی چوروں کاگھیراتنگ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 123بجلی چورپکڑلئے۔2لاکھ 81ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر59لا کھ14ہزار روپے جرمانہ عائد۔ایک ایف آئی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

آر درج۔10فروری 2020?ء کو ملتان میں 24گھریلواورکمرشل صارفین کو26758یونٹس چوری کرنے پر563089روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 13 گھریلو صارفین کو16104یونٹس چوری کرنے پر292596روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو10151 یونٹس چوری کرنے پر185443روپے جرمانہ،بہاولپور میں 6گھریلوصارفین کو5561یونٹس چوری کرنے پر91699روپے جرمانہ، ساہیوال میں 17 گھریلو،صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو178354یونٹس چوری کرنے پر4047879روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو11999یونٹس چوری کرنے پر205400روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 16 گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو15024یونٹس چوری کرنے پر225500روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 8 گھریلوصارفین کو3322یونٹس چوری کرنے پر55118روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 14 گھریلوصارفین کو14464یونٹس چوری کرنے پر248248 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر