سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی پردومیپکوملازم معطل

  سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی پردومیپکوملازم معطل

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور نے سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر بوسن روڈ سب ڈویڑن کے دو ملازمین کو معطل کردیاہے اور(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ملتان سرکل علی اکرم گجر،ایس ڈی او سیفٹی میپکو ملتان سرکل فیضان احمد شیخ کی سربراہی میں ٹیم نے پرمٹ لئے گئے 11KVمحمودکوٹ فیڈرکی بستی نہالاوالا (بوسن روڈسب ڈویڑن)کی چیکنگ کی تو لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ عطاء الرحمن اور لائن مین فرسٹ شفقت علی کی جانب سے سیفٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیڈر کی مینٹی نینس کی جارہی تھی۔ رپورٹ پر ایس ای ملتان سرکل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملازمین کو معطل کردیاہے اور کہا ہے کہ ملتان سرکل کے سیفٹی سیل کو فیلڈ میں چیکنگ کرنیکا ٹاسک دیدیاہے۔ لائن سٹاف ٹی اینڈ پی کا استعمال یقینی بنائے اور حفاظتی پالیسی پر عملدرآمد کیاجائے۔ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔

معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر