عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردارادا کریں،سید فخرامام

    عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردارادا کریں،سید فخرامام

  



کبیروالا (تحصیل رپورٹر)چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے پریس کلب کبیروالا کے صدر حفیظ سعیدی سے ملاقات کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں کشمیر کے بارے میں ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادپر بلا تاخیر عملدرآمدکرائی، انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی کے حوالے سے پانچ اگست کے اقدام کے بعد اقوام عالم (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

میں بھارت کے حوالے سے نکتہ نظر میں بنیادی تبدیلی آئی ہے۔ بھارت کی جانب سے”پلوامہ واقعہ“ کے طرز کی حماقت کرنے کا خطرہ موجود ہے تاہم وہ یاد رکھے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے‘ اندرونی سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر کے تنازعہ پر پوری قوم متحد ہے‘ سیکولر اور جمہوری بھارت آج دنیا میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام، اس وقت دنیا میں اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ترین انسانوں میں سر فہرست ہیں، اقوام متحدہ کی اتفاق رائے سے منظور شدہ واضح قراردادیں ہونے کے باوجود انہیں بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے اس جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے،۔ پلوامہ واقعہ کو بنیاد بنا کر 1971ء کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کی سرحد کو عبور کیا، جس کا انجام اس نے دیکھ لیا ہے، یہ انڈیا کے لئے واضح پیغام تھا کہ اگر وہ کسی جارحیت کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے بھارتی افواج سے لڑ کر یہ خطہ آزاد کرایا، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متاثر کن تقریر میں دنیا کے لئے جن چار بڑے خطرات کی نشاندہی کی، ان میں ایک تنازعہ کشمیر بھی ہے۔

فخرامام

مزید : ملتان صفحہ آخر