امریکی منصوبے کے خلاف فلسطین نے قرارداد واپس لے لی

    امریکی منصوبے کے خلاف فلسطین نے قرارداد واپس لے لی

  



نیویارک (این این آئی)فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مجوزہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ کے استرداد کے لیے قرارداد واپس لے لی ہے جبکہ سفارت کاروں نے کہاہے کہ فلسطینیوں کو اس قرارداد کی منظوری کے لیے درکار بین الاقوامی حمایت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل میں یہ قرارداد انڈونیشیا اور تْونس نے متعارف کرائی تھی۔اس کی منظوری کے لیے کونسل کے پندرہ میں سے نو ارکان کی حمایت درکار تھی۔

اس کو کوئی مستقل رکن ملک ویٹو بھی نہ کرے۔اس بات کا قوی امکان تھا کہ امریکا اس کو ویٹو کردے گا۔

مزید : علاقائی