15ویں چولستان جیپ ریلی، سکیورٹی پلان فائنل،شرپسندوں پرکڑی نظر

  15ویں چولستان جیپ ریلی، سکیورٹی پلان فائنل،شرپسندوں پرکڑی نظر

  



بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)15 ویں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ڈی پی او نے کہاکہTDCPکے زیر اہتمام 15 ویں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر 1200 کے قریب آفیسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سکیورٹی پلان میں ڈیوٹی پر مامور تمام آفیسران اور جوانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی شرپسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے، شرکاء جیپ ریلی کے قیام کی جگہ پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں۔ گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پرطے شدہ مقام پر کرائی جائے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اورروٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔ چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس، ایلیٹ فورس،پنجاب کانسٹیبلری، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ،بم ڈسپوزل اسکارڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، جنہیں ڈیوٹی کے متعلقہ تمام ہدایات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پولیس فورس کے آپس میں باہمی رابطہ رکھنے کے لئے تین وائرلس بیس سیٹ مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پولیس لائن میں ریزرو نفری ہمہ وقت تیار ہوگی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں انسپکٹر لیگل عبدالروف کی زیر نگرانی ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر062-9250363ہے یہ کنٹرول روم مورخہ 13فروری سے 16فروری اختتام پروگرام تک 24گھنٹے کام کرے گا۔محمدسلیم خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن بہاول پورنگران اعلی ڈیوٹی اورعبدالرحیم لغاری ڈی ایس پی سرکل احمدپور شرقیہ، جمشید اختر ڈی ایس پی سرکل حاصل پور،ڈی ایس پی سرکل یزمان محمدزبیر بنگش جملہ پولیس حفاظتی انتظامات کے نگران ڈیوٹی ہوں گے۔ ایس ایچ اوتھانہ ڈیراوراکبر علی جیپ ریلی کے سلسلہ میں لگائی گئی پولیس ڈیوٹی کے اوور آل انچارج ہوں گے۔ جملہ ملازمان پولیس کو ریلی ایونٹ سے قبل بریف کرکے ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات کریں گے۔

نظر

مزید : ملتان صفحہ آخر