3طالباں کمانڈروں سمیت 172طالبان نے ہتھیارڈال دیئے

  3طالباں کمانڈروں سمیت 172طالبان نے ہتھیارڈال دیئے

  



کابل(آئی این پی)افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان صوبہ ہرات اور غور میں تین کمانڈروں عبد اللہ، محمد یوسف اور ملا سرور سمیت172طالبان عکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کیلئے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ ہرات اور غورمیں 172طالبان عسکریت پسندوں نے افغان قومی دفاع اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ قومی دھارے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں اس لئے خود کو قانون کے حوالے کیا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ طالبان کا کہنا ہے کہ ہم تھک چکے ہیں اور مزید ہم اپنوں کا خون نہیں بہا سکتے۔ وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں تین کمانڈرعبد اللہ، محمد یوسف اور ملا سرور شامل ہیں۔ طالبان نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید : علاقائی