اسلامیہ یونیورسٹی علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے،ڈاکٹر اطہر محبوب

اسلامیہ یونیورسٹی علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے،ڈاکٹر اطہر محبوب

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بہاول پور کو مقبول سیاحتی مرکز بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ چولستان جیپ ریلی ملک بھر میں ایک مقبول ایونٹ کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔وائس چانسلر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

نے ان خیالات کا اظہار ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (TDCP)کے منیجنگ ڈائریکٹر تنویر جبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جیپ ریلی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔ اس ایونٹ کی کامیابی اس علاقے کا مثبت تشخص اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مابین سیاحت،ہوٹل مینجمنٹ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ڈپلومہ کورسز شروع کرانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر تنویر جبار نے جیپ ریلی کے انتظامات میں یونیورسٹی کی معاونت اور اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی شرکت پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹراطہرمحبوب

مزید : ملتان صفحہ آخر