لیاقت پور: چینی مافیا کیخلاف آپریشن شروع، چھاپے، تلاشیاں،5سٹورسیل

لیاقت پور: چینی مافیا کیخلاف آپریشن شروع، چھاپے، تلاشیاں،5سٹورسیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نمائندہ پاکستان ) شہر میں چینی مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزہو گئیں۔ آٹھ ہزار پانچ سو تھیلہ کی موجودگی پر پانچ سٹور سیل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد ارشد وٹو نے پولیس کی نفری کے ہمراہ غلہ منڈی۔عقب غلہ منڈی۔ حکیم اباد میں چھاپے مار کر اسٹاک کی ہوئی چینی کے پانچ سٹور سیل کر دئیے جن میں شیخ حمزہ۔۔اصغر۔۔محمد فیضان (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

حسن فیصل کے بڑے بڑے اسٹور شامل ہیں اس موقعہ پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ چینی۔اٹا۔کھاد و دیگر اشیاء خورد و نوش مہنگائی کی غرض سے اسٹاک کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گئی حکومت پنجاب کے حکم پر ایسی کاروائیاں جاری رہیں گئی۔ اس موقعہ پر سپشل مجسٹریٹ شاہد حسین سپرا فوڈ انسپکٹر رئیس شاہد رومان۔ خالد۔ بھی ان کے ہمراہ تھے۔