فلپائن نے امریکہ کے ساتھ افواج کے دوروں کا معاہدہ ختم کردیا
منیلا(شِنہوا) فلپائن نے منیلا اور واشنگٹن کے مابین وزٹنگ افواج کے معاہدہ (وی ایف اے)کوختم کرنے بارے امریکہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے،فلپائن کے اعلی سفارتی اہلکار نے منگل کے روز اس کی اطلا ع دی ہے۔فلپائن کے سیکرٹری خارجہ ٹیوڈورو لوکسین نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہامریکی سفارت خانہ کے نائب چیف آف مشن کو وزٹنگ افواج کا معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔
سفارتی شائستگی کی وجہ سے اس پیش رفت بارے وضاحت کے بعد مزید کوئی اعلان نہیں کیاجائے گا۔