مقدمات کاڈٹ کرمقابلہ کرؤں گا، جمشیددستی، کارکنوں کا احتجاج

  مقدمات کاڈٹ کرمقابلہ کرؤں گا، جمشیددستی، کارکنوں کا احتجاج

  



مظفر گڑھ،چوک مہرپور(بیورو رپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) آئل ٹینکرڈکیتی کیس میں گرفتارسابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے علاقہ مجسٹریٹ مظفرگڑھ کی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیاء نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی سیاست کاآغاز وڈیرہ شاہی سسٹم,کرپٹ مافیاء کے خلاف آواز اٹھا کر کیا مگر آج بدقسمتی سے میری آوازکودبا(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

نے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ تھانہ میں مجھے جس حوالات میں رکھاگیاہے وہاں کی لیٹرین کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں,حوالات کی صفائی کے انتظامات نہیں ہیں,بدبو سے بیٹھا نہیں جاسکتا,شیوکرنے کی اجازت نہیں گزشتہ روزچھپ کے شیوکی تواس بات کی انکوائری شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں جیلیں,ہتھکڑیاں غریب طبقہ کی آوازکونہیں دباسکتی,انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے آئل ٹینکرریکوری مجھ پہ ڈالی گئی ہے حالانکہ مجھے علم تک نہیں,تحریک انصاف کی حکومت انتقامی کارروائیوں پراترآئی ہے,جمشیددستی نے کہاکہ انہیں عدلیہ پرمکمل اعتمادہے کہ وہ میرے کیس کاغیرجانبدارانہ فیصلہ دیگی علاوہ ازیں عوامی راج پارٹی لیہ کے ضلعی صدراسحاق خان دستی,ملک سانول,ساجن دستی,عمردستی,میاں عاطف دھنوتر ودیگرنے جمشیددستی کے خلاف درج جھوٹے اور بے بنیادمقدمہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی,اسحاق دستی نے کہاکہ عام آدمی کی آوازبلندکرنے پرتحریک انصاف حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ جمشیددستی کوفوری طورپہ رہاکیاجائے.

مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر