عملی اقدامات زیرو، ملک بیان بازی سے نہیں چلتے، محمد افضل گل کی صحافیوں سے گفتگو

  عملی اقدامات زیرو، ملک بیان بازی سے نہیں چلتے، محمد افضل گل کی صحافیوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصلپور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے یم پی اے محمد افضل گل نے کہا کہ ملک بیان بازی سے نہیں چلتے بلکہ عملی طور پر ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں کہ عوام کو ان سے مختلف شعبوں اور مختلف اداروں میں تبدیلی نظر آئے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

لیکن یہاں تو حالات ہی کچھ اور ہیں کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران عوام کو لالی پاپ دیکر اور مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر بہلایا جا رہا ہے اداروں کی حالت پہلے سے بدتر ہوچکی ہے مہنگائی پہلے سے سو گنا بڑھ چکی ہے چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے کچھ بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے ان خیالات کااظہار انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بعض ادارے ایسے ہیں جن کی بہتری کے لیے کوئی بجٹ خرچ نہیں ہوتا بلکہ صاف دلی اور مینجمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس حکومت میں وہ بھی نہیں ہے اب یہ نوید سنائی جا رہی ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 18 ماہ میں پانچ چھ آئی جی پنجاب تبدیل کر دئے گئے سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو بار بار نشانہ بنایا گیا ہر ادارے میں رشوت کے ریٹ سو گنا بڑھ گئے اس موقع پر محمداشفاق بھٹی ایڈووکیٹ، شیخ محمدعمران، رانا عبدالرشید، ببو بھٹی، چوہدری ساجد سلیم و دیگر کافی کارکنان موجود تھے۔
افضل گل