خلیج بنگال میں روہنگیا پناہ گز ینوں کی کشتی ڈوبنے سے 16ہلاک

خلیج بنگال میں روہنگیا پناہ گز ینوں کی کشتی ڈوبنے سے 16ہلاک

  



ڈھاکا(آئی این پی)خلیج بنگال میں ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 16 افراد مارے گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اس کشتی پر بنگلہ دیشی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے روہنگیا سوار تھے، جنہیں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ ملائیشیا لے جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق اس کشتی پر سوار ایک سو پچیس میں سے 62 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈز اور نیوی کے غوطہ خور اب تک 14 خواتین، ایک بچے اور ایک مرد کی لاش نکال چکے ہیں۔

مزید : علاقائی