وہاڑی: لیگی کارکن کی دکان پرغنڈہ عناصر کا دھاوا، توڑپھوڑ، تاجروں کااحتجاج

  وہاڑی: لیگی کارکن کی دکان پرغنڈہ عناصر کا دھاوا، توڑپھوڑ، تاجروں کااحتجاج

  



وہاڑی(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ کے سٹی کوآرڈینیٹر کی دکان پر مبینہ طور پر درجن سے زائد غنڈہ عناصرنے دھاوا بول دیا واقعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سٹی کوآرڈینیٹر شیخ عبدالرحمن کی دکان پر نواحی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

گاؤں نو جوئیانوالہ کا رہائشی ملازم احمد انور ولد محمد انور نے پولیس تھانہ دانیوال میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ارم شوز پر ملازمت کرتا ہوں رات آٹھ بجے پیپلز کالونی کے رہائشی مجاہد اپنے دیگر ساتھیوں حیدر مرتضیٰ عبدالرحمن عاقب اعجاز وغیرہ نے دکان پر آکر مبینہ طور پر دھاوا بول دیا اور مجھے ڈنڈوں سوٹوں مکووں سے زدکوب کیا اور حیدر نے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا میرے شور ویلاہ پر دکاندار اکھٹے ہو گئے جس پر مبینہ ملزمان فرار ہو گئے جس پر پولیس نے کارروائی شروع کردی جبکہ سٹی کوآرڈینیٹر شیخ عبدالرحمن کی قیادت میں شہریوں اور تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر