ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نے طلاق مانگ لی

  ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نے طلاق مانگ لی

  



لندن(این این آئی)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شاہی گھرانے کو کسی کی نظرلگ گئی، ملکہ برطانیہ کے نواسے پیٹرفلپس کی بیوی آٹم نے علیحدگی اختیارکرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کی بیٹی شہزادی این کے بیٹے شہزادہ پیٹرفلپس سے ان کی بیوی آٹم نے اچانک طلاق مانگ لی ہے، ملکہ کے نواسے کی بیوی کا علیحدگی کے بعد ممکنہ طور پر کینیڈا واپس جانے کا ارادہ ہے۔42 برس کے ملکہ برطانیہ کے نواسے شہزادہ پیٹر فلپس کی شادی 12 برس پہلے آٹم سے ہوئی تھی، ان دونوں کی دو کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔شاہی خاندان میں ایک اورجوڑے کے ٹوٹنے پر برطانوی تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کے شاہی خاندان چھوڑنے کا آٹم پر اثر پڑا ہے۔ شہزادہ پیٹر فلپس اپنی بیوی کے اچانک طلاق مانگنے پر حیرت زدہ ہیں۔دوسری جانب بہوآٹم کے طلاق مانگنے پرملکہ برطانیہ اورشہزادہ چارلس اپ سیٹ ہیں۔

مزید : علاقائی